فلمی صنعت کی بحالی کی امیدیں روشن ہیں، شوبز شخصیات

فلمی صنعت کی بحالی کی امیدیں روشن ہیں، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)معروف شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم فیڈریشن کی بحالی سے ایک بار پھر فلمی صنعت کی بحالی کی امیدیں روشن ہوچکی ہیں۔پاکستان فلم فیڈریشن کے چیئرمین سینئر اداکار اچھی خان لالی ووڈ ریوائیول کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ان کی قیادت میں پاکستان فلم انڈسٹری کے جو دیگر سینئرز جدوجہد میں مصروف ہیں ان میں اداکارہ نشو بیگم، پرویز کلیم،راشد محمود،شاہد حمید،مسعود بٹ،اشفاق کاظمی،الطاف حسین، سعود،حسن عسکری،میڈم سنگیتا،پپو سمراٹ، انور عزیز،فیصل بخاری اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔ اچھی خان نے انڈسٹری کی بحالی کیلئے تھنک ٹینک اور حکومتی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ثقافت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایسا شعبہ ہے جہاں سے حکومت توقعات سے زیادہ آمدن حاصل کر سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے اور اس کے ساتھ تھنک ٹینک قائم کیا جائے۔ حکومت صرف 2ارب روپے سے فنڈ قائم کر دے جس سے نجی سرمایہ بھی آگے بڑھیں گے۔ اچھی خان نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری اس وقت مجموعی قومی آمدن میں اربوں روپے کا حصہ ڈال رہی ہے اور اگر یہا ں بھی توجہ دی جائے تو لالی وو ڈ سے بھی یہی کردار لیا جا سکتا ہے۔۔اچھی خان نے کہا کہ پاکستان فلم فیڈریشن کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

مزید :

کلچر -