شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا مقصد ہے، شکیل صدیقی

  شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا مقصد ہے، شکیل صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین اوراداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے کامیڈی کرداروں میں پرفارمنس دیکر شائقین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہاہوں،اداس لوگوں کو مزاح کے رنگ میں شامل کرکے ان کی زندگی میں خوشگوار لمحات کو یادگار بنانا میرا مشن ہے۔ شکیل صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھیٹر ڈراموں کی مصروفیات نے ٹی وی و فلموں سے دور کردیا تھا، اب نت نئے کرداروں کو ترجیح دے رہا ہوں۔ ہم اپنے ملک میں روکھی سوکھی کھالیں گے لیکن بھارت جاکر کام نہیں کرینگے پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

مزید :

کلچر -