لاہور اور کراچی کے درمیان  مزید 3ٹرینیں بحال

لاہور اور کراچی کے درمیان  مزید 3ٹرینیں بحال

  

لاہور (این این آئی) ریلوے حکام نے 41 روز کے بعد لاہور اور کراچی کے درمیان مزید3 ٹرینیں بحال کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کے درمیان مزید3 ٹرینوں کو کرایوں میں اضافہ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان ٹرینوں میں لاہور براستہ فیصل آباد قراقرم ایکسپریس ٹرین اور لاہور براستہ ساہیوال کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں بحال کی گئی ہیں۔ریلوے حکام نے تین ٹرینوں کو بڑھائے گئے کرایوں میں اضافہ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے دوپہر 3 بجے آج پہلی چلنے والی لاہور سے کراچی کیلئے براستہ فیصل آباد قراقرم ٹرین روانہ ہو گی قراقرم ٹرین کی اے سی برنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار 9 سو 50 سے بڑھا کر7، ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔اسی طرح قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2 ہزار 3 سو 50 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے دوسری ٹرین بھی دوپہر 4 بجے بزنس ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 5 سو سے بڑھا کر 7 ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔

ٹرینیں بحال

مزید :

صفحہ آخر -