پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا سے جواب طلب

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا سے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدکریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیاہے،درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت کم ترین سطح پر ہے لیکن پاکستان پیٹرول صرف بارہ روپے سستا کیا گیا،عالمی منڈی میں فی بیرل پیٹرول کے مطابق پاکستان میں بھی پیٹرول اسی طرح سستا ہونا چاہیے،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہے،حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرظلم ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کابحران سنگین ہوگا،حکومت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی بجائے ان کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیاجائے۔

 پیٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ آخر -