جشن عید میلاد النبیؐ منانا ہمارے ایمان کی نشانی ہے،میاں نعیم الدین

جشن عید میلاد النبیؐ منانا ہمارے ایمان کی نشانی ہے،میاں نعیم الدین

  

لاہور(پ ر)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ ربیع الاول شریف وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد ؐ نے اس کائنات آب و گل میں ظہور فرمایا،حضور اکرم کی تشریف آوری سے ہی ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہو ئی،جشن عید میلاد النبی منانا ایمان کی نشانی ہے عاشقان رسولؐ قیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن عید میلاد النبی مناتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا کہ رمضان المبارک کی طرح ربیع الاول بھی بڑی عظمت و شان والا مہینہ ہے، رمضان میں قرآن نازل ہوا جبکہ ربیع الاول شریف میں صاحب قرآن کی تشریف آوری ہوئی، مسلمانوں کو اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت، درودپاک کی کثرت اور محافل میلاد کا انعقاد کرنا چاہئے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے قرآن مجید اورنبی کریم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ہمیں اسوہ رسولکو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،12ربیع الاول کے جلسے جلوس میں ہمیں اتحاد، اتفاق، پیار، محبت اور یکجہتی کو اجاگر کرنا چاہئے، لوگوں کے دلوں میں اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنا چاہئے اور معاشرے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کر کے لوگوں کی کردار سازی کی جا سکتی ہے، محافل میلاد کا انعقاد اللہ کریم کی خوشنودی اور دین و دنیا کی بھلائی کا ذریعہ ہے،علماء کرام ربیع الاول شریف میں مذہبی رواداری اور عشق رسول کو فروغ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -