سرکاری ڈیوٹیز میں کمی سے بزنس سیکٹر کو فائدہ ملے گا،عظمت شاہ

  سرکاری ڈیوٹیز میں کمی سے بزنس سیکٹر کو فائدہ ملے گا،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے امپورٹرز کے کاروباری مسائل پورٹس پر بندش کے مسائل اور مشکلات کو ملکی معاشی بحران کے تسلسل کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ سازگار کاروباری امور اور سرکاری ڈیوٹیز میں ریلیف بزنس سیکٹر کے حالات بہتر بنائے گی۔ حکومت بزنس کمیونٹی کو ریلیف اور سبسڈیز دے۔ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں کو عوامی استطاعت کے مطابق متعین کیا جائے۔  تجارتی و صنعتی مراکز بازاروں مارکیٹوں کے خدشات اور تحفظات دور کردیئے جائیں تو ملکی معیشت کے آگے بڑھنے کے اسباب مہیا ہوں گے۔ سینکڑوں کنٹینرز جو کہ امپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد بھی پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں اگر انہیں بروقت ریلیز نا کیا تو امپورٹرز مزید نقصان کا سامنا کرنے پر مجبور ہونگے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صنعتی تجارتی و امپورٹرز کمیونٹی کے مسائل کو موثر اور فی الفور بنیادوں پر حل کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -