چیمبر کے رہنما ملک ندیم کی اسحاق ڈار کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

چیمبر کے رہنما ملک ندیم کی اسحاق ڈار کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد ندیم نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ ہماری وفاقی وزیر خزانہ سے استدعا ہے کہ امپورٹرز کی مشکلات ختم کی جائیں۔ حکومت کی جانب سے امپورٹ میں چیپٹر 84-85 اشیا پر پابندی ختم ہونے کے بعد بھی اسٹیٹ بنک کنٹینر کلیئر نہیں کر رہا ہمارا مطالبہ بے کہ کراچی میں رکے ہوئے کنٹینر فوری ریلیز کرائے جائیں۔

مپورٹرز کا  متفقہ مطالبہ بے کہ چیپٹر 84-85 کے تمام کنٹینر ریلیز کئے جائیں۔ امپورٹ پر پابندی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کلیئرنس نہ ہونے سے شدید نقصان ہورہا ہے۔  ہزاروں کنٹینرز میں اربوں روپے مالیت کا قیمتی سامان کھلے آسمان تلے پڑا ہے۔ الیکٹرکل، الیکٹرونکس، ڈیجیٹیل آلات و سامان مہینوں سے حکومتی فیصلے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ حکومت امپورٹرز کو درپیش مشکل اور تکلیف کا احساس کرے۔ امپورٹرز نان لگژری آئٹمز پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر عمل کرکے بھی امتیازی سلوک کا سامنا کررہے ہیں ۔ تاجروں صنعتکاروں اور امپورٹرز کو نان لگژری آیٹمر امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ بلاجواز پابندیاں ملکی معیشت اور کاروبار زندگی کیلئے شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے امپورٹ کو فی الفور کھولنے کے احکامات جاری کرے۔