جلو پارک میں تتلی گھر کو اڑھائی سال بعدسیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

  جلو پارک میں تتلی گھر کو اڑھائی سال بعدسیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)جلو پارک میں موجود بوٹینیکل گارڈن میں گزشتہ سات برس سے بنایا گیا تتلی گھر کووڈ کی نظر ہو چکاتھا جسے دو سے اڑھائی سال بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔بوٹینیکل گارڈن جلو پارک میں موجود تتلی گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا تتلی گھر گزشتہ کووڈ کی نظر ہو چکا تھا کووڈ کے دو سال کے عرصے کے بعد بوٹینیکل گارڈن کی بحالی کے بعد ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے 12 ربیع الاول کے باعث عوام کے لیے فری انٹری کا اعلان کر دیا۔تتلی گھر میں مختلف اقسام کی تتلیاں اللہ کی قدرت کے حسین منظر پیش کر رہی ہیں تتلی گھر میں تتلیوں کو کھلی فضا میں چھوڑا گیا، 12 ربیع الاول کے باعث عوام کو موقع دیا گیا کہ وہ بوٹینیکل گارڈن میں انجوائے کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -