کراچی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی

کراچی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی  (آئی این پی) کراچی  کے علاقے کوہی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے  رینجرز اہل کاروں کو زخمی کردیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکار کوہی گوٹھ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد نے اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔ رینجرز اہلکار اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے۔ اہل کاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ جب کہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب زخمی اہل کاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔
رینجرز اہلکار زخمی

مزید :

علاقائی -