احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے،ثانیہ نشتر 

  احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے،ثانیہ نشتر 

  

لاہو ر(این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ دکاندار کسی بھی بینک میں اکانٹ کھول کر شامل ہوسکتے ہیں اور جو دکاندار پہلے سے شامل ہیں ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

ثانیہ نشتر

مزید :

علاقائی -