فوج سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے،مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دونگا:جنرل باجوہ

فوج سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے،مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دونگا:جنرل باجوہ

  

        واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔دریں اثنا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکہ کے دوران سیکریٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ جیمز آسٹن (تھری)، مشیر قومی سلامتی جیکب جیرمیا سلیوان اور ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی روتھ شرمن سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پرگفتگو کی گئی۔

جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -