بھارت کا اپوزیشن رکن اسمبلی کو پاکستان سفرکی اجازت سے انکار

بھارت کا اپوزیشن رکن اسمبلی کو پاکستان سفرکی اجازت سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزارت خارجہ نے اپوزیشن رکن منوج کے جھا کوعاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق راشتیا جنتا دل کے رکن اسمبلی منوج کے جھا نے بتایا ہے کہ میں عاصہ جہانگیرکانفرنس میں شرکت کے لیے جانا چاہتا تھا، مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے وقف کی تھی۔ پاکستان میں 22 اور 23 اکتوبر کو عاصمہ جہانگیر کی یاد میں کانفرنس منعقد ہوگی جس کا عنوان جمہوری حقوق کو برقرار رکھنے میں سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے منجوج جھا کو کانفرنس میں خطاب کرنے کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔منجوج جھا کو عاصمہ جہناگیر فانڈیشن، اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے مشترکہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔
بھارت کا انکار

مزید :

صفحہ اول -