پاکستان کی فوجی امداد کی مکمل  بحالی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، امریکہ

  پاکستان کی فوجی امداد کی مکمل  بحالی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، امریکہ

  

واشنگٹن(آئی این  پی)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کیلئے ماضی میں جاری رہنے والی دفاعی امداد کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے۔یہ بات وائس آف امریکہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے ایک ای میل میں بتائی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا امریکہ نے پاکستان کیساتھ بڑے پیمانے پر دو طرفہ تعلقات کیلئے دفاعی امداد کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے۔ امریکہ، قومی سلامتی کے مزید مخصوص مفادات کو یقینی بنانے کیلئے دو طرفہ سکیورٹی تعاون کے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -