صدر نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی

 صدر نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر 1973 ء کے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو اپنے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ان میں سے پہلا سوال یہ تھا کیا سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ مولوی عبدالحق بلوچ بنام فیڈریشن آف پاکستان ملکی آئین، قوانین یا عوامی پالیسی وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے یا ان کی صداقت پر اثر انداز ہوتی ہے۔اور دوسرا یہ کہ اگر مجوزہ غیر ملکی سرمایہ کاری (تحفظ اور فروغ) بل 2022 نافذ کیا جاتا ہے، تو کیا وہ درست اور آئینی ہوگا؟۔

صدرمملکت

مزید :

صفحہ اول -