معیشت کو عملی فیصلوں سے درست سمت پر گامزن کر دیا:اسحٰق ڈار

معیشت کو عملی فیصلوں سے درست سمت پر گامزن کر دیا:اسحٰق ڈار

  

          اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیرخزانہ سحق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت نے اپنے عملی پالیسی فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت پر گامزن کردیاہے۔ گزشتہ روزایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرینگ یی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ میں بینک کے کردار اور تعاون کو سراہا۔فنانس ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے تباہ کن سیلاب سے شدید نقصان پہنچنے کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کیلئے پاکستان کو 2.3سے 2.5ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے وفد کو ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اورموجودہ حکومت نے اپنے عملی پالیسی فیصلوں سے نہ صرف معاشی زوال کو روکا ہے بلکہ معیشت کو بھی درست سمت پر گامزن کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کی ترجیحات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے وفد کوجاری اور مستقبل کے پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت گیس کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں موسم سرما میں گیس کی طلب اور رسد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے گیس کی مناسب فراہمی، گیس شارٹ فال کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

اسحق ڈار

مزید :

صفحہ اول -