ڈالر مزید 1.70روپے سستا   سونے کی قیمت میں بھی کمی 

   ڈالر مزید 1.70روپے سستا   سونے کی قیمت میں بھی کمی 

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) چند روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 16 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ بدھ کے روزکاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا جس کے بعد قیمت 223 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہونے اسکابھاؤ 227 روپے ہوگیاہے۔دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کرایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہوکر 127143 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1709 ڈالر ہے۔

ڈالر سونا

مزید :

صفحہ اول -