سوبائی حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی:وزیر اعلیٰ پنجاب

  سوبائی حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی:وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (این این آئی)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ میں غیر جانب دار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت اس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی۔سعودی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ہم لانگ مارچ میں شریک ہونیوالے لوگوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ بطور سیاسی کارکن ہم پنجاب حکومت سے اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران ہم پولیس کو یہ نہیں کہیں گے کہ وہ آگے جا کر راستوں میں رکھے کنٹینر ہٹائے، نہ پنجاب پولیس کو کہیں گے کہ آگے جا کر اسلام آباد پولیس سے لڑائی کرے، ہم ایسا کوئی کام نہیں ہے، اس طرح کے کسی اقدام کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جس وقت لانگ مارچ کا بگل بج گیا تو ملک جام ہوجائیگا، آپ دیکھیں گے کہ ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔انہوں نے کہا ہم کوئی بھی سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک سیاسی سرگرمی ہے اور حکومت کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اگر بطور ہوم منسٹر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں توہمارا کام یہ ہو گا کہ جو لوگ بھی لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے ہم انہیں سیکیورٹی مہیا کریں گے۔وزیر داخلہ پنجاب نے سول بیورو کریسی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کام نہیں کر رہی جس طرح اسے کام کرنا چاہیے،بیوروکریسی کا اپنا ہی رویہ ہوتا ہے، بیوروکریٹ تھوڑا لانگ ٹرم دیکھ رہے ہوتے ہیں، میرے خیال میں وہ دیکھتے ہیں کہ کون حکومت میں رہے گا اور کون نہیں، یہ کہنے میں عار نہیں کہ ہمیں بیوروکریسی سے متعلق کچھ مسائل ہیں، یہ تو یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اب یہ حکومت آئی ہے تو کتنی دیر چلے گی، آگے کسی کی حکومت آرہی ہے۔ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ وہ فوج میں رہے ہیں وہاں کام ایک خاص طرح کے ڈسپلن میں ہوتا ہے اور کام میں کسی قسم کی رکاوٹ کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا،یہاں سول بیورو کریسی میں جس قسم کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے شدید مایوسی ہوتی ہے، یہ ایسا نظام ہے جس میں کوئی چیز مکمل ہونے کیلئے بہت وقت لیتی ہے۔
وزیرداخلہ 

مزید :

صفحہ اول -