آصف علی زرداری کی تمام  رپورٹس تسلی بخش،میڈیکل ٹیم

آصف علی زرداری کی تمام  رپورٹس تسلی بخش،میڈیکل ٹیم

  

کراچی(این این آئی) سابق صدراور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم واپس دبئی پہنچ گئی ہے،جو ٹیسٹ رپورٹس کے تجزیے کے بعد اپنی حتمی رائے دے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اپنے دورہ پاکستان میں سابق صدر کے کئی اقسام کے ٹیسٹ کرائے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرز سابق صدر کے تمام ٹیسٹ رپورٹس ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ ٹیم اب تک ہونے والے علاج سے متعلق تمام ریکارڈ بھی لے گئی ہے وہ ان ٹیسٹوں کا تجزیہ کرنے کے بعد حتمی رائے قائم کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدرآصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کو دبئی سے آنیوالی ڈاکٹرز کی 3رکنی ٹیم نے تسلی بخش قرار دے دیا۔دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کو پاکستانی معالجین نے بھی آصف زرداری کے علاج اور تمام ٹیسٹس سے متعلق بریف کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کہاکہ آصف زرداری کا علاج درست سمت میں کیا جارہا ہے اور ان کی تمام رپورٹس تسلی بخش ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آصف علی زرداری کو فوری طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی ضرورت پیش آئی بھی تو وہ عام چارٹرڈ فلائٹ سے جا سکتے ہیں، ان کی صحت اتنی خراب نہیں کہ ایئر ایمبولینس بلانے کی نوبت پیش آئے۔آصف زرداری کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم واپس یو اے ای روانہ ہو گئی۔ذرائع نے بتایاکہ تینوں طبی ماہرین کی ٹیم کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی۔

آصف علی زرداری

مزید :

صفحہ اول -