خاتون کاتین بچوں سمیت خودکشی کی کوشش 

  خاتون کاتین بچوں سمیت خودکشی کی کوشش 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ مردان پل سے خاتون نے تین بچوں سمیت خدوکشی کی کوشش ریسکیو نوشہرہ کی بروقت کاروائی کرکے ناکام بنادی  نوشہرہ مردان پل سے ایک خاتون نے تین بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی ریسکیو 1122کے ماہر غوطہ خوروں نے خودکشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون کو بچوں سمیت باحفاظت بچا لیا تفصیلات کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا تعلق نوشہرہ کلاں سے تھا خاتون زوجہ عمر 39سال ساکنہ مثل آباد نوشہرہ کلاں کی رہائشی تھی جب کہ خودکشی کرنے والے خاتون کے ساتھ تین بچے بھی تھے ایک کی عمر چھ سال جبکہ دوسرے کی عمر چار سال اور تیسری بچی کی عمر تین سال تھی ریسکیو 1122 کے ماہر غوطہ خوروں نے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دیا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے خاتون کو بچیوں سمیت باحفاظت بچاکر ریسکیو 1122 اسٹیشن 11 منتقل کردیا  ریسکیو 1122 خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا تعلق نوشہرہ کلاں سے بتایا جاتا ہے ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے ماں اور بچوں کو سٹیشن 11 نوشہرہ کینٹ منتقل کردیا*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -