کوہاٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور کا گھمکول شریف کا دورہ
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور کا گھمکول شریف کا دورہ دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے گھمکول شریف کے مزار کے احاطے اور جغرافیائی حدود میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈی پی او نے گھمکول شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ، صاحبزادہ انور جنید اور منتظمین سے بھی ملاقات کی اور ان سے سالانہ عرس کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے گھمکول شریف کی سالانہ کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھائے کا عزم ظاہر کیا گھمکول شریف کے دورے کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی سادات خان اور ایس ایچ او جنگل خیل محمد وقاص بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔