قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم برآمد

  قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے شہر کے گنجان آباد علاقہ سول کوارٹرر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان جاوید نامی ملزم کے بھیٹک میں قمار بازی میں مصروف تھے جن کو خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران دھر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سول کوارٹرز میں واقع جاوید نامی شہری کے بھیٹک میں قمار بازی کی محفل جاری ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف ملزمان ممتاز، زوہیب، آصف، خان محمد،عالمگیر، جان شیر،  حضرت بلال، محمد بلال،فیصل، جہانزیب،وارث خان اور جاوید کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان ملحقہ علاقوں کے رہائشی ہیں جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقداورآلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔