ای ایف یو لائف کیلئے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کا اعزاز

  ای ایف یو لائف کیلئے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کا اعزاز

  

کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، ملک میں نجی سیکٹر میں، بیمہ زندگی فراہم کرنے والی ممتاز بیمہ کمپنی کو، بیمہ حیات کے شعبے میں، مینجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سینتیسویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ2022کے موقع پر، بہترین بیمہ حیات کمپنی کے لئے،  ''کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ'' کا اعزاز حاصل ہوا۔  طاہر جی ساچک، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، نے کمپنی کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا۔ ای ایف یو لائف کو تیرہویں بار انتظامی عوامل میں مثالی اسٹینڈرڈز کا مظاہرہ کرنے پر اسکا اعتراف کیا گیا ہے۔  یہ ایوارڈ، کمپنی کی کارکردگی اور حکمت عملیوں پر مشتمل منصوبہ بندی میں مسلسل ترقی،  رہبرانہ صلاحیت، سماجی ذمّہ داری، کارپوریٹ گورننس، صارف اور مارکیٹ پر مرکوز توجّہ، ہیومن ریسورس، آپریشنز اور انفارمیشن مینجمنٹ میں مسلسل فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ مینجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کی طرف سے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈکا قیام 1982 میں عمل میں لایا گیا تھا، ان کمپنیوں کو تسلیم کرنے اور اعزاز پیش کرنے کے لئے جو شاندار کارکردگی پیش کرتی ہیں اور روشن خیال انتظامی اسٹینڈرڈز کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -