اسکول کرکٹ،پی سی بی اور بینک الفلاح میں شراکت داری

  اسکول کرکٹ،پی سی بی اور بینک الفلاح میں شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور بینک الفلاح نے ملک بھر میں سکولوں کی سطح پر کرکٹ کی بحالی کیلئے چارسالہ شراکت داری کی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔ شراکت داری کے معاہدے کے مطابق پی سی بی اور بینک الفلاح مشترکہ طور پر ہر سال ایک اسکول ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے جس میں 120 اسکول(پی سی بی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیا جائے گا) حصہ لیں گے۔ پی سی بی اور بینک الفلاح ملک گیر اسکول مہم کا انعقاد کریں گے تاکہ نوجوانوں کے  کرکٹ کے لیے مضبوط جذبہ کو مدنظررکھتے ہوئے   پروگرام کی بنیاد پر انہیں تربیت فراہم اور ان کے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ چار سال شراکت داری  کے دوران  پی سی بی کے  اسکولوں میں معیاری مقابلے  کے فروغ کے طورپر ملک بھر میں  اس پروگرام کا دائرہ کار 900 اسکولوں تک بڑھایا جائے گا چار سالہ مدت میں اسکول کرکٹ ٹورنامنٹس کے لیے پی سی بی کے کل 105 متعین  اور منظور شدہ گرانڈز استعمال کیے جائیں گے۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا”ہم نے کرکٹ کی ترقی اورنئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے پرجوش شراکت داری کی ہے۔ گزشتہ سالوں میں اسکول کرکٹ ہماری  قوت تھی لیکن بدقسمتی سے ہم حالیہ برسوں میں اسکولوں میں منظم اور موثر کرکٹ کے نظام کو برقرار نہیں رکھ سکے۔