نواز شریف کو عوام سے لوٹا گیا پیسہ واپس کرنا ہوگا،عمران اسماعیل 

  نواز شریف کو عوام سے لوٹا گیا پیسہ واپس کرنا ہوگا،عمران اسماعیل 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ماتھے پر لگا کلنک دھونے کے لیے عوام کا پیسہ واپس کرنا ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صرف لوٹی دولت کا حساب نہیں بلکہ اب دولت واپس کرنی ہوگی، نوازشریف کو ماتھے پر لگا کلنک دھونے کیلیے عوام کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مریم اور کرائم منسٹر کے کیسز لٹک بھی جائیں تب بھی انہیں عوامی حمایت حاصل نہیں ہو سکتی، عوام کسی صورت اب مجرموں کو برداشت نہیں کرے گی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -