سہراب گوٹھ، اسکول ٹیچرز کو لوٹنے والا خطرناک ملزم ہلاک، اسلحہ برآمد

  سہراب گوٹھ، اسکول ٹیچرز کو لوٹنے والا خطرناک ملزم ہلاک، اسلحہ برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں الاشرف سوسائٹی میں ایک معروف نجی اسکول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت داد میر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سال 2019 سے اب تک 6 مقدمات میں مطلوب اور مفرور تھا۔سہیل فیض کے مطابق ملزم سہراب گوٹھ، سائٹ سپرہائی وے، سچل، مبینہ ٹاون اور آس پاس کے علاقے میں ڈکیتی کی 22 وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ہاتھوں لٹنے والے بیشتر افراد مقامی اسکول کے ٹیچر ہیں جنہوں نے لاش کو خطرناک ڈکیت کے طور پر شناخت کیا ہے، پولیس مقابلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے جبکہ ملزم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -