سلام ٹیچرز ڈے، سکولوں میں تقریبات، اساتذہ کو تحائف، پھول پیش
ملتان(نیوز رپورٹر، سپیشل رپورٹر)ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن ضلع ملتان کی جانب سے کمپری ہینسوگورئمنٹ گرلز ہائی سکول میں ٹیچر ڈے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے CEOا(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
یجوکیشن شمشیر احمد خان،BISE حافظ محمد قاسم، ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن کے صدر ریاض احمد آصف، DEO,CEEڈاکٹر شمیم اختر نے کہا کہ ہم انسان پیدائش کے بعد سے لیکر مرتے وقت تک سیکھتا ہے بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو والدین اس کی پرورش کرتے ہیں اور جب بچہ پہلے دن سکول میں آتا ہے تو استاد اس کی طرز زندگی کی بنیاد رکھتے ہیں اسے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز سیکھاتے ہیں اور اسے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے پھر یہی بچہ مستقبل میں ملک وقوم،والدین اور استائذہ کا نام روشن کرتا ہے باآداب ہمیشہ بانصیب رہتا ہے اور اس کی ترقی میں سب کی دعائیں شامل ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی جب ہمارے استاد کہیں مل جاتے ہیں تو ہم ان کے احترام کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھتے آج ہم جس مقام پر ہیں صرف اپنے استاد وں کی وجہ سے ہیں ہمارے استادوں نے ہمیں اس قابل بنایا کی ہم آج اپنے ادروں سے متعلق مسائل کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں اور جو ہمارے شاگرد وہیں بھی ہمیں آج وہی احترام و عزت دیتے ہیں جو ہم اپنے استادوں کو دیتے رہے ہیں۔اس موقع پرDEO,CEEM,را جاوید رفیق، ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تصدق حسین، ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری ربنواز، زرین اختر،عابدہ جبیں،محمد ہاشم خان، تحسین عزیز، عبدالرشید بابر،جاوید اختر،عبدالرحمان جامی،ثمینہ ظفر، کوثر رمضان،اظہرہ ارم، اعجاز حسین، علی شان ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن ضلع ملتان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے بہترین رزلٹ دینے پر استائذ میں تعریف اسناد اور شیلڈ تقسیم کی۔ ملتان۔ ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن ضلع ملتان کی جانب سے کمپری ہینسوگورئمنٹ گرلز ہائی سکول میں ٹیچر ڈے کی منعقدہ تقریب سے CEOایجوکیشن شمشیر احمد خان،BISEحافظ محمد قاسم، صدر ریاض احمد آصف،DEO,CEEڈاکٹر شمیم اختر خطاب کر رہے ہیں را جاوید رفیق، تصدق حسین،ربنواز، زرین اختر، کوثر رمضان،عذراارم، اعجاز حسین،عابدہ جبیں،محمد ہاشم خان، تحسین عزیز، عبدالرشید بابر،جاوید اختر،عبدالرحمان جامی شریک ہیں۔ملتان سمیت ملک بھر میں ورلڈ ٹیچر ڈے منایا گیا اس دن کی مناسبت سے گذشتہ روز ملتان کے تمام تعلیمی اداروں میں ٹیچرز ڈے کی تقریب منعقد کی گئی اس دن کی مناسبت سے بچوں نے اپنے اساتذہ کو پھول پیش کئے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نواز شریف انجینرنگ یونیورسٹی کے شعبہ مینجنمنٹ میں بھی طلبا و طالبات نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمار ملک کو پھول پیش کئے اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اساتذہ ہی ہیں جن کی بدولت ہم تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور جو لوگ آج اہم عہدوں پر فائز ہیں ان کے پیچھے بھی انہیں اساتذہ کی محنت شامل ہے انہوں نے کہا کہ استاد روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے اور ہر ایک پر اساتذہ کی عزت و احترام فرض ہے
ترنڈہ محمد پناہ،مظفر گڑھ،کوٹ سبزل،صادق آباد،بہاولپور،ٹبہ سلطان پور،چوک اعظم،لیہ،کوٹ ادو، راجن پور، (ڈسٹرکٹ بیورونامہ نگار،نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر)ملک بھر کی طرح(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
راجن پو ر۔ جام پور وگردونواح کے علاقوں میں قائم سکولوں میں سلام ٹیچرز ڈے منایا گیا۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈیری سکول راجن پورمیں ہو ئی جس میں سرکاری ونجی اداروں کے سربرہان نے شرکت کی۔ ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی یوم اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات ہوئیں،پہلی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو میں منعقد ہوئی جس سے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع مظفرگڑھ کے نائب صدر خالد خان گرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت، مقام اور احترام کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ قوموں کی سوچ اور فکر کی راہیں متعین کرنے میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،اس موقع پرپرنسپل حاجی رحمت اللہ خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا پوری دنیا کی طرح آج گلن ہٹی، موضع ویدانی میں موجود ابن سینا سکول آف سائنس میں یوم اساتذہ جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے طلبا و طالبات نے نہ صرف اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کے لئے تقاریر کیں بلکہ اپنے اپنے اساتذہ کو تہنیتی کارڈز اور تحائف بھی پیش کئیے۔اس موقع پر ادارے کی طرف سے بھی تمام اساتذہ کو یادگاری کارڈز اور تحائف دئیے گئے۔ ادارے کے سربراہ اور کا لم نگار محمد اقبال عباسی نے اسارذہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور عروج کا انحصار اساتذہ کی محنت پر ہوتا ہے۔سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں تقریب منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی تھے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنرامتیا زاحمد کھچی،اسسٹنٹ کمشنرمحمداسد علی،چیف ایگزیکٹوآفیسرتعلیم توکل حسین،ڈی ای او گل شیراور اساتذہ کرام موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کرام کا اہم کردار ہوتا ہے استادہی معاشرے اور فرد کی تربیت سازی میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ٹبہ سلطان پور میں ٹیچرڈے منایا گیا سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا وطالبات نے اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں ٹیچرڈے کی مناسبت سے پھول اورگفٹ دئیے طلبا کا کہنا ہے کہ اساتذہ ایک روحانی والدین ہوتے جو اپنے شاگردوں کی بہترین انداز میں تعلیم کے ذریعے پروش کرتے ہوئے انہیں معاشرے میں ایک بہترین انسان بناکر زندگی بسر کرنے کا سلیقہ سیکھاتے ہیں اپنے اساتذہ کو سلام اور سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔پوری دنیا کی طرح گلن ہٹی، موضع ویدانی میں موجود ابن سینا سکول آف سائنس میں یوم اساتذہ جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے طلبا و طالبات نے نہ صرف اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کیلئے تقاریر کیں بلکہ اپنے اپنے اساتذہ کو تہنیتی کارڈز اور تحائف بھی پیش کیے۔اس موقع پر ادارے کی طرف سے بھی تمام اساتذہ کو یادگاری کارڈز اور تحائف دئیے گئے۔بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل صادق آباد کے تحت ٹیچرز ڈے پروگرام۔گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول سنجرپور میں بی ٹی اے کے زیر اہتمام ٹیچر ز ڈے تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی جس میں اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد میں شرکت کی اس تقریب کی صدارت مہمان خصوصی رئیس شاہد اقبال ترہیلی سابق ناظم کوٹ سنجر خان و ضلعی رہنما کسان بورڈ رحیم یارخان تھے۔مہمان خصوصی و دیگر مقررین نے اساتذہ کی عظمت کو زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ تمام اساتذہ سلام کے مستحق ہیں جوایک طالب علم کی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے میں باعزت بناتے ہیں۔ یہ میرے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج میں ڈپٹی کمشنر کی عہدے پر فائز ہوں یہ بات انہوں نے ٹیچر ڈے کے موقع پر خورشید آباد ہائی سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مقامی ممبر صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی خان دستی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ استاد پیار سے، ڈانٹ سے مار سے ہمیں دنیا میں جینے کا ہنر سکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں اپنے اساتذہ سمیت تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم سے میرا گہرا تعلق ہیں میرے دادا، میرے نانا اور والدہ اسی شعبہ سے وابستہ رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو سکالر شپ پر مظفرگڑھ اور ملتان کی اعلی اور معیاری تعلیم اداروں میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ھایر سیکنڈری سکول ترنڈہ محمد پناہ میں پرنسپل ادارہ ایم یو بسرہ کی زیر صدارت تقریب منعقد کی گء جس میں انھوں نے خطاب کرتے ھویے کہا کہ اللہ تعالی نے تخلیق ادم کے بعد سب سے پہلیاپنے لیے معلم کا کردار پسند کیا۔