بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں نئے فی میل سپورٹس منی ہاسٹل کا افتتاح

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں نئے فی میل سپورٹس منی ہاسٹل کا افتتاح

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)  بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان خواتین سپورٹس آفس میں نئے فی میل سپورٹس منی ہاسٹل کا افتتاح وائس چانسلر نے کیا. گرلز سپورٹس آفس (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سے ملحقہ نئے منی فی میل سپورٹس ہاسٹل کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے معائنہ کیا اور ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد تنویر، ایکسیئن عمران شیخ، شیخ محمد عمر، آر او ڈاکٹرطاہر محمود، ڈائریکٹر سپورٹس عابدہ خان و دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے.خواتین منی ہاسٹل کے قیام سے دیگر اضلاع سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں کو باآسانی اس ہاسٹل میں رہائش کی سہولت حاصل ہوگی. جبکہ اس پراجیکٹ پر پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم کی گئی ہے.وائس چانسلر نے اس ہاسٹل کو یونیورسٹی میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا اور کہاکہ مہمان خواتین کھلاڑیوں کے لیے یہ پرآسائش ہاسٹل ایک خوبصورت اضافہ ہے. جس سے یقینا کھلاڑیوں کو سہولت میسر ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -