ایف آئی اے کا پاکپتن میں چھاپہ، غیر قانونی ٹریول ایجنسی سے تین افراد گرفتار

ایف آئی اے کا پاکپتن میں چھاپہ، غیر قانونی ٹریول ایجنسی سے تین افراد گرفتار

  

ملتان (وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے پاکپتن میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 56 پاسپورٹس، ویزے و دیگر سامان برآمد کر لیا ہیایف آئی اے حکام کے مطابق سب انسپکٹر خالد میؤ کی سربراہی میں ٹیم نے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

پاکپتن میں چھاپہ مار کر تین ملزمان ندیم اقبال، اللہ دتہ اور سہیل شاہ کو گرفتار کیا جو کہ غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ویزے، ٹکٹس اور کرنسی بھی برآمد ہوئی، ملزمان کو سرکل دفتر ملتان منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -