کمرشل صارفین کوریلیف فراہمی مشن، مہراللہ یار بھروانہ

 کمرشل صارفین کوریلیف فراہمی مشن، مہراللہ یار بھروانہ

  

 ملتان(نیوز  رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ میپکو کمرشل صارفین کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور ان کے ازالے کے لئے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ہرممکن وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تاجرا ن کی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے جس سے میپکو اور تاجران کے مابین رابطہ مہمیز ہوگا اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی پی ایم سی کی جانب سے تشکیل کردہ ٹریڈرز فسیلی ٹیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور معیشت کو ترقی دینے میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو بہتروولٹیج کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کریں جس سے کاروبارپھلے پھولے اورملک ترقی کی جانب گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریلیف پیکج دیا اور سیلاب سے بجلی کی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامناکرناپڑا۔ حکومت کے بروقت اقدامات اور میپکو کی ٹیموں کی دن رات کی کوششوں اور جدوجہد سے بہت کم وقت میں بجلی بحال کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -