پرانی دشمنی پر دوافراد قتل، حادثے، 2جاں بحق، دولاشیں برآمد 

پرانی دشمنی پر دوافراد قتل، حادثے، 2جاں بحق، دولاشیں برآمد 

  

وہاڑی،رحیم یارخان،صادق آباد، اوچشریف، میا ں چنوں،محسن والا (بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) میاں چنوں میں نشے کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،شاداب مارکیٹ سے نشے کے عادی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی،پولیس نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ محسن وال میں رشتہ داروں میں جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑاہوا،کلہاڑیوں کے وار سے ویٹرنری (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

ڈاکٹرعبد الخالق قتل،جبکہ 5 افراد شدید زخمی،زخمیوں میں تنویر،فاروق،صفدر،حبیب احمد اور عبدالمجید شامل ہیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا  اوچ شریف میں بنگلہ مستوئی کے مقام پر شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پنجند کینال میں جا گری کار سوار 4افراد کو ژندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک کار سوار 19سالہ نوجوان امجد ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جسکی تلاش کے لیے ریسکیو 1122ٹیموں کا آپریشن 12گھنٹے تک جاری رہا لیکن لاش نہ مل سکی ،ڈوبنے والے نوجوان کے والدین،رشتہ دار نہر کنارے غم سے نڈھال اپنے پیارے کی لاش ملنے کے منتظر ہیں عابد کالونی کے قریب نہر سے لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی،ریسکیو اہلکاروں نے لاش کی جیب سے دوموبائل،نقدی اور شناختی کارڈ دیگر کاغذات ہینڈ اور کرلئے،لاش کی شناخت پاک فوج کے ریٹائرڈ فوجی عارف کے نام ہو ئی جو کہ ڈہرکی کا رہائشی تھا۔صادق آباد کا رہائشی 30 سالہ محمد شہباز اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیاورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ چک نمبر 4ڈبلیو بی کے رہایشی راجہ محمد اقتدار ولدراجہ شان علی بعمر 73 سال دن تقریبا ساڑھے گیارہ بجیاپنے ڈیرہ پر موجود تھا کہ دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل 125 پر آئے اور اس کے بیٹیبابر سے بکریوں کے متعلق پوچھا کہ ہم نے خریدنی ہیں تو اس نے بتایا کہ میرا والد ڈیرے پر موجود ہے ان سے بات کر لیں وہ دونوں افراد اسیطرح گھر آگئے راجہ قتدار کے پاس بیٹھ گئے اور فائرنگ کر دی جس سے راجہ اقتدار موقع بپر ہی جاں بحق ہو گیا اور دونو ں قاتل اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی یہ بھی معلوم ہوا کہ راجہ اقتدار کی اسی گاں میں دشمنی بھی چل رہی تھی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -