ججز رویہ،وہاڑی میں وکلاء کی چوتھے روز بھی ہڑتال، بائیکاٹ

 ججز رویہ،وہاڑی میں وکلاء کی چوتھے روز بھی ہڑتال، بائیکاٹ

  

 وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کی ججز کے ناروا سلوک اور رویہ کے خلاف ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑادریں اثنا  ممبران پنجاب بار کونسل را شیراز رضا(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

،چوہدری شفقت علی،سجاد حسین ٹانگرہ،   ملک محمد طارق نوناری، رانا محمد اقبال نون،خواجہ قیصر بٹ،رانا طفیل احمد نون، چوہدری داد احمدوینس و دیگر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کے وکلاسے ناروا سلوک اور بداخلاقی کی پرزور مذمت کی ہے۔ اور انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا فل الفور تبادلہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں آج 6 اکتوبر بروز جمعرات احتجاج اور ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -