سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا سلسلہ تیز

سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا سلسلہ تیز

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) سیلاب متاثرین کے نقصانات کے تخمینہ سروے کے عمل میں تیزی آگئی ہے،(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے فیلڈ میں سروے ٹیموں کی ورکنگ چیک کی۔بستی بزدار دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے پاک آرمی،اربن یونٹ،پی ڈی ایم اے اور ریونیو کی ٹیموں کو کام تیز کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جزوی اور مکمل گھروں کے تباہی کے سروے میں شفافیت برقرار رکھی جائے،فیلڈ میں سروے ٹیموں کے جانفشانی سے کام کرنے کو سراہتے ہیں محمد انور بریار نے کہا کہ مشاورت سے روزانہ کا ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کیا جائے،سروے میں تیزی لانے کیلئے دیگر اداروں سے کوارڈینیشن جاری رہے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -