حقیقی آزادی کا مرحلہ جلدشروع،کھلاڑی تیار، جہانزیب کھچی

  حقیقی آزادی کا مرحلہ جلدشروع،کھلاڑی تیار، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر  محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا حلف دراصل ملک میں جمہوریت،احتساب اور انصاف کے ساتھ ریاست مدینہ کی ثقافت کا نفاذ ہے جسے پی ٹی آئی کے رکن،عہدیدار ارکان اسمبلی  جہاد سمجھتے ہیں اسی میں ملک کی عظمت کاراز پنہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں. نے چیرمین پنجاب فوڈ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 اتھارٹی اور میلسی کے حلقہ پی پی 235 سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضاخان خاکوانی سے ملاقات کے موقع پر کارکنوں سے کیا۔اس موقع پر وزیر خوراک حسنین دریشک،نواب احسن خان خاکوانی،سید سجاد شاہ،سید تنویر شاہ،چوہدری یامین کمبوہ،چوہدری نواب ابو بکر کمبوہ،آصف زیدی اور طاہر درانی سمیت کارکن اور رہنما موجود تھے۔محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک سے فرسودہ لوٹ مار کی سیاست کا کلچر زمیں بوس کیا تو بیرونی مداخلت. ہوئی۔پاکستان کو کالونی سمجھنے والوں کے سائیفر سے ایک بہتر حکومت کو رخصت کیا گیا۔