اسلام آباد ہائیکورٹ کا آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم

  اسلام آباد ہائیکورٹ کا آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم

  

اسلام آباد(آئی ا ین پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آبپارہ میلوڈی روڈ کی بندش کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لال مسجد کے باہر روڈ بھی بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقف اختیار کیا کہ مدرسے کے طلبا ء احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کر دیتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈپٹی کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے پھر کیا کیا ہے؟ ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ہم مدرسے والوں سے مذاکرات کرتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تو پھر بھارت، افغانستان اور اسرائیل سے بھی مذاکرات کر لیں وہ معاملہ بھی حل ہو جائے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ جا کر لال مسجد کے باہر کی روڈ کھولیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زمینی حقائق یہی ہیں کہ ملک ابھی چند افراد کے مطابق ہی چل رہا ہے اور عدلیہ بحال ہو کر بھی وکلا کے ہاتھوں قید ہے۔ اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش سے متعلق حکم جاری کریں گے۔

میلوڈی روڈ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -