ملتان، بہاولپور،تین روزہ انسدادپولیومہم24اکتوبر سے شروع

ملتان، بہاولپور،تین روزہ انسدادپولیومہم24اکتوبر سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، بہاولپور(وقائع نگار،ڈسٹرکٹ بیورو) ضلع ملتان میں 3 روزہ قومی مہم 24 اکتوبر سے شروع ہوگی اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کے انتظامات کیلئے محکموں کو ٹاسک دے دیا پولیو مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جسمیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے پولیو مہم پر (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
بریفننگ دی اس موقع پر رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں دوبارہ پولیو کیسز سامنے آنا تشویشناک ہے حکومت پنجاب کی پولیو کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے تمام محکمے پولیو مہم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرینگے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ملتان نے کہا کہ ضلع ملتان 3 سال سے مکمل طور پر پولیو فری ہے8 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ مہم 24اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے7 لاکھ 99ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے محفوظ رکھنے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد طیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پریوینٹو میڈیسن)ڈاکٹر خالد ارائیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ، یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر محمد ذاکر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر شیراز، ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا پولیو سے بچاؤ کی مہم کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور بروقت پولیو ٹیموں اور دیگر متعلقہ افسران و سٹاف کی ٹریننگ مکمل کی جائے