قصور، آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار

  قصور، آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار

  

قصور (بیورورپورٹ)قصور کے نواح دیپالپور روڈ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اہل علاقہ نے ٹریفک پولیس کی نااہلی پر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر کے احتجاج کیا تفصیل کے مطابق بائیس سالہ علی رضا موٹر سائیکل پر کھڈیاں جا رہا تھا جب وہ ٹریٹمینٹ پلانٹ کے نزدیک پہنچا تو تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پرجاں بحق ہو گیا آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضہ میں لے لیا جبکہ اہل علاقہ نے ٹریفک پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے آئے روز ہونے والے حادثات کی وجہ سے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے خلاف سڑک کوٹریفک کے لیے بند کر کے احتجا ج کیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -