بہاولپور،بلوچ طلباء کا مطالبات منظوری کیلئے دھرنا، نعرے بازی

بہاولپور،بلوچ طلباء کا مطالبات منظوری کیلئے دھرنا، نعرے بازی

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  بلوچستان کے غریب طلبہ کا اپنے مطالبہ کے حق میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں احتجاجی دھرنا دسویں روز میں داخل  ہوگیا بلوچ (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے اسلام آباد پریس کلب، لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے لاہور پریس کلب اور ملتان کے طلبہ نے ملتان پریس کلب میں گزشتہ روز مظاہرے کیے۔ یہ باتیں بلوچستان کونسل کے نمائندے نے احتجاجی مظاہرے میں کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان کے رہنما جام بشیر احمد کو بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نے اختر مینگل نے بلوچ طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد وقاقی حکومت کے سامنے بلوچ طلبہ کا مطالبہ رکھا جائیگا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -