نشتر،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا رش،32 میں تصدیق

نشتر،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا رش،32 میں تصدیق

  

 ملتان،رحیم یار خان (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے مرض کے شبہ میں 37 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 32 مریضوں میں ڈینگی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 5 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں 8 نئے مریضوں کو داخل کیا کیا گیا ہے اور 7مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے کل 82 بیڈز مختص ہیں جن میں آیسولیشن وارڈ میں 78 اور ایچ ڈی یو وارڈ میں چار بیڈز رکھے گئے ہیں جمالدین والی کا 26 سالہ اجمل نیازی کالونی کا 20 سالہ عبدالمنانعلی پور کا 22 سالہ مجاہد چک عباس کا 24 سالہ ذکا اللہ جمالدین والی کا 24 سالہ حنیف اور شاہ فیصل کالونی کے 40 سالہ نذیر احمد کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -