تونسہ، رودکو ہیوں سے تباہی، منصوبوں کا ازسرنوجائز لینے کا فیصلہ 

تونسہ، رودکو ہیوں سے تباہی، منصوبوں کا ازسرنوجائز لینے کا فیصلہ 

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے کام کیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ تحصیل کے میگا پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کیں۔تونسہ شہر کے (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

وسط میں قیمتی  26 کنال رقبہ پر ایک اور پارک کی تعمیر شروع کردی گئی کمشنر نے فوجی پڑاؤ رقبہ پر پارک کے تعمیراتی کام کا آغاز کرایا26 کنال رقبہ پر پارک سات ماہ کے اندر مکمل ہوگا۔کمشنر نے تونسہ تحصیل کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ رود کوہیوں کی زد میں آنے والے منصوبوں کا از سرنو ڈیزائن بنایا جائیگا۔آئندہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے افتتاح کو حتمی شکل دے دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دے دئیے کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ سیوریج،واٹر سپلائی،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے کمشنر نے بستی احمدانی اور دیگر علاقوں  میں کام کرنے والی سروے ٹیموں کو چیک کیا۔سروے ٹیموں اور سیلاب زدگان سے معلومات حاصل کیں۔سیلاب زدگان نے حکومت پنجاب کے بحالی کے اقدامات اور سروے پر  اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کی حیثیت سے تونسہ کے نجی تعلیمی اداروں کو چیک کیاتعلیمی بورڈ کے ساتھ الحاق کی تجدید کیلئے ایک ماہ کے اندر خامیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کردیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -