صنعتی علاقے کی سرگرمیاں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، نجم احمد شاہ

  صنعتی علاقے کی سرگرمیاں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، نجم احمد شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات حکومت سندھ کے زیر اہتمام حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے تدارک اور تلافی کے لئے عالمی بینک کے تعاون سے شہر بھر کے تمام رہائشی و کمرشل علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی کام تیز؛ی سے جاری ہیں۔ وزیر اعلی و وزیر بلدیات سندھ کی سرپرستی میں سڑکوں کی مرمت، چوک سیوریج لائنوں کی بحالی اور تفریح گاہوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر فراز الرحمان، کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق صدور سلمان اسلم، زاہد سعید، مسعود نقی، دانش خان، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنکل طفیل پلیجو اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر چنہ بھی شریک تھے۔ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں ہونے والی کاروباری سرگرمیاں نہ صرف صوبائی و ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور حکومت سندھ تاجروں اور کاروباری طبقے کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹ منصوبوں اور تمام میگا اسکمیوں کے انعقاد و فروغ کے دوران صنعتی علاقوں سے گزرنے راستوں کو بطور خاص ملحوظ خاطر رکھا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ کسی بھی صورت انڈسٹریل ایریا کے بنیادی انفرا اسٹرکچر اور قدرتی حسن کو نقصان نہ پہنچے۔ انجینئر سید نجم احمد نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں سڑکوں کے مرمتی کام کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ بہترین سیورج کا نظام فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور دستیاب و موجود ہ وسائل کے علاوہ ورلڈ بینک کے ساتھ مزید گرانٹ کے حصول کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -