عمران نے نوجوانوں میں جنونیت پیدا کردی ہے،جام اکرام 

  عمران نے نوجوانوں میں جنونیت پیدا کردی ہے،جام اکرام 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت، تجارت وامداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ عمران خان نے  نوجوانوں میں جنونیت پیدا کردی ہے جو مہذب معاشرے کے لئے بہت نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ یہ بات آج انہوں  پنوعاقل کے مختلف علاقوں کا  دورہ کرتے ہوئے  منتخب کونسلرز و مختلف وفود سے ملاقات  کے دوران کہی۔ انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی ترجمانی کرنے والی واحد جماعت ہے جو ہر موقع پر عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے نقصانات کی تفصیلات اکٹھی کرلی  گئی ہیں۔ لوگوں کے نقصانات کا سندھ حکومت ازالہ کرے گی اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو جھوٹ،  مکاری اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ تحریک انصاف کے نااہل ٹولے نیساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اقتدار کے حصول کے لئے آخری حد تک گر سکتے ہیں اور اقتدار کے حصول کے لئے تمام اخلاقی حدود پار کرنے کے ساتھ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -