فالتو چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے:شوگر ملز ایسوسی ایشن

  فالتو چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے:شوگر ملز ...

  

       لاہور(این این آئی) پاکستان شوگر ملز ایسوایشن کا جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال کے سٹاک سے 51،706 ٹن چینی موجود تھی جبکہ چقندر سے حاصل ہونیوالی چینی کی مقدار 70،000 ٹن تھی۔ اس طرح سیزن اور سال کے آغاز پر چینی کی کل مقدار 8،027،270 ٹن تھی۔ 30ستمبر تک 5،316،473 ٹن چینی اسٹاک سے جا چکی ہے یا استعمال ہو چکی ہے۔ روزانہ کھپت کا تخمینہ 15،980 ٹن ہے۔ وزارت کے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے تک ملک میں 1،736،017 ٹن چینی فالتو موجود ہو گی۔ موجودہ سیزن کی فالتو چینی کو اگر برآمد کر دیا جائے تو ایک ارب ڈالر کا زرِمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے جبکہ اگلے سیزن میں مزید اضافی چینی پیدا ہو گی جس سے مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔بارشوں کے باعث گنے کی فی ایکٹر صحت اچھی ہوئی ہے جس سے گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔اس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ اگلے سیزن میں چینی کی بھرپور پیداوار ہو گی اور مزید فالتو چینی پیدا ہو گی۔ 

شوگر ملز ایسوسی ایشن 

مزید :

صفحہ اول -