امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی
امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

  

فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی، صرف ریاست فلوریڈا میں 105 اموات ہوئیں ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز "کے مطابق   لی کاونٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں  جبکہ  طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔

دوسری جانب امریکی صدر   جوبائیڈن نے فلوریڈا کا دورہ کیا اور انفرا سٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، امریکی صدر نے کہا کہ   آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، اب  ایسا انفرا اسٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -