جامشورو،انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم، 10 افراد جاں بحق ، 15 زخمی 

جامشورو،انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم، 10 افراد جاں بحق ، 15 زخمی 
جامشورو،انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم، 10 افراد جاں بحق ، 15 زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈس ہائی وے پر جامشورو کے قریب ٹارلا ور بس میں تصادم ہوا جس کے  نتیجے میں  10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق  بد قسمت بس رحیم یار خان سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا ۔ پولیس کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں خواتین ا ور بچے بھی شامل ہیں ۔ میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہاہے جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی میں مصروف ہے ۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ نمبر جی ایل ٹی ڈی 1895 کراچی سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے میں کوچ اور ٹرالر دونوں   ڈرائیورز جاں بحق ہو گئے ۔  جاں بحق ہونیوالوں میں 22 سالہ ثمر عباس ، 40 سالہ ندیم احمد ، مختیار حسین ، 2 سالہ خدیجہ  شامل ہیں ۔

زخمیوں میں ضمیرا بلوچ، وسیم ، محمد طارق ، راشد ، نورین راجپوت ، خاتون راجپوت ، حسنین ،  جاوید ، عتیق الرحمان ، محمد ظفر ،  محمد اشرف اور عتیق الرحمان شامل ہیں ۔