وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے واشنگٹن جائیں گے

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے ...
وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے واشنگٹن جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے واشنگٹن جائیں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار "بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشن "کی سالانہ میٹنگ میں  بھی شرکت کریں گے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق اسحاق ڈار 10 سے 16 اکتوبر کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے اہداف پر نظر ثانی کی با ضابطہ درخواست کریں گے، پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا، بڑھتی مہنگائی، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی۔

 اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کے مطابق آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی جس میں اگلے چند ماہ کے لیے پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنا بھی شامل ہے،میکرو اکنامک فریم ورک پر نظر ثانی کی درخواست رواں مالی سال شدید سیلاب کے پیش نظر کی جائے گی جس نے تباہی مچا دی ہے اور پاکستان کی مشکلات سے دوچار معیشت کے لیے 30 ارب ڈالرز سے زائد کی تعمیراتی لاگت درکار ہے۔

مزید :

قومی -