حکومت شفاف انتخابات اور عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں ، عمر سرفراز چیمہ

حکومت شفاف انتخابات اور عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو بیٹھنے کو تیار ...
حکومت شفاف انتخابات اور عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں ، عمر سرفراز چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات پنجاب اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں، ریاستی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، حکومت شفاف انتخابات اور عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ  کل پی ڈی ایم کا اجلاس قومی ڈاکوؤں کی کانفرنس تھی ،ہم نے  126 دن کا دھرنا دیا اور پر امن احتجاج کیا، پرامن احتجاج سب کا آئینی و قانونی حق ہے ،  جو ووٹ کی عزت کی بات کرتے تھے ، آج عوام ان سے ووٹ کا حساب دو کی بات کر رہے ہیں ، کل تک مریم نواز کہتی تھیں کہ پلیٹ میں رکھ کر بھی پاسپورٹ دیا گیا تو نہیں لوں گی ، اب علاج کا بہانہ کر کے لندن گئی ہیں ۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آیا یہ ٹبر یہاں سےبھاگتا ہے ، عوام نے ان پر اعتبار کیا مگر انہوں نے ہر بار دھوکہ دیا ،  سزا یافتہ مجرموں کو قانون میں تبدیلی کر کے رعایت دی جا رہی ہے ، یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں ،چار ماہ پہلے بھی پنجاب میں لوٹوں اور ووٹوں کی سیاست ہوتی رہی ، ڈیڑھ ماہ وزیر اعظم نے اپنے بیٹے کو وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بٹھا یا، الیکشن میں جاتے ہوئے ان کی ہمت نہیں پڑ رہی،25مئی کے واقعات پر کمیٹی بن گئی ، قانون کے مطابق سزائیں ملیں گی، ماڈل ٹاون سانحہ میں کئی قابل افسر تھے، جو استعمال کیے گئے۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ کومنہ بند کرنے کے لیے وزارت دی گئی،  ریکارڈ دیکھیں، رانا ثنااللہ شریف خاندان کی ہرزہ سرائی کیا کرتے تھے،  پنجاب کے ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہیں۔