نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ، بابر اعظم 

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں ...
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ، بابر اعظم 

  

ولنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )  سہ فریقہ ٹورنامنٹ کیلئے دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز بھی آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں ، سہ فریقی ٹورنا منٹ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیل کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ۔

سہ فریقی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف  پہلے میچ سے قبل شدید سرد موسم میں بھرپور پریکٹس کی ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سہ فریقی سیریز سے متعلق کہا کہ   نیوزی کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے مشابہت رکھتی ہے ،  یہاں کھیل کر ہمیں  ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی  اس کے ساتھ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کیخلاف بھی تیاری ہوگی ۔  ٹی 20  کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ،  نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ میں  ٹف ٹائم دے گی ، نیوزی لینڈ کے پاس تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں ۔کین ولیمسن ،   ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤدھی  ہیں ۔ 

 کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں بھی گیند باؤنس کرتا ہے جبکہ آسٹریلیا میں بھی  ایسا ہی ہوتا ہے ، امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے  ٹی  20 ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری ہو گی ۔ ہم نے انگلینڈ کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمائے ، ہمیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ  ہو چکا ہے ، اس سیریز میں  کوشش کرینگے کہ ان کھلاڑیوں مو قع دیں جو ورلڈ کپ میں پرفارم کریں ۔ 

 خیال رہے کہ سہہ فریقی ٹورنامنٹ میں کل  پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوں گے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے  6 بجے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -