عمران خان کو کارکنوں نے 70 سال کا ہونے پر مبارک باد دی تو انہوں نے دلچسپ جواب دیدیا 

عمران خان کو کارکنوں نے 70 سال کا ہونے پر مبارک باد دی تو انہوں نے دلچسپ جواب ...
عمران خان کو کارکنوں نے 70 سال کا ہونے پر مبارک باد دی تو انہوں نے دلچسپ جواب دیدیا 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر کارکنان کے نعروں پر دلچسپ جواب سامنے آیا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کرنے اسٹیج پر آئے تو کارکنوں کی جانب سے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔کارکنوں کی جانب سے سالگرہ کے نعروں پر عمران خان نے کہا کہ انسان جب 70 سال کا ہو جائے تو اسے برتھ ڈے یاد نہیں کروائی جاتی۔ سابق وزیراعظم کے بیان پر وہاں بیٹھے لوگوں نے بھی قہقہہ لگایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی 5 اکتوبر کو سالگرہ منائی جاتی ہے اور اس وقت وہ 70 برس کے ہوگئے ہیں۔ عمران خان 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -