پاکستان جونیئر لیگ کا آج سے لاہو ر میں آغاز ہو گا

پاکستان جونیئر لیگ کا آج سے لاہو ر میں آغاز ہو گا
پاکستان جونیئر لیگ کا آج سے لاہو ر میں آغاز ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بور ڈ نے "پاکستان سپر لیگ "(پی ایس ایل)طرز کی جونیئر لیگ متعارف کروا دی ، پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا میچ آج شام  قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے شروع ہونے والی پاکستان جونیئر لیگ میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، جیتنے والی ٹیم کو 1 کروڑ پاکستانی روپے جبکہ رنرز اپ رہنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے. پی جے ایل کے کمینٹری پینل میں ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مائیک ہیزمین، ثناءمیر، سکندر بخت اور ٹینو ماویو شامل ہیں  جبکہ روہا  ندیم پریزنٹر ہو ں گی ۔

پاکستان جونیئئر لیگ 16 روز تک کھیلی جائے گی جسس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے بہترین انڈر 19  پلیئر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ  کریں گے ، بہاولپور رائلز، گوجرانوالہ جائنٹس، گوادر شارک، حیدرآباد ہنٹرز، مردان واریئرز اور راولپنڈی رائڈرز  کے درمیان کل 19 میچز کھیلے جائیں گے  اور فائنل 21اکتوبر کو کھیلا جائیگا، لیگ میں 66 لوکل پلیئر جبکہ 24 غیر ملکی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

افتتاحی میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم میں شام 6 بجکر 15 منٹ پر شاندار آتش بازی اور مشہور یوتھ بینڈ ینگ سٹنرز اور معروف گلوکار عاصم اظہر  اپنی پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کا لہو گرمائیں گے،  پہلے میچ میں  گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز آمنے سامنے ہوں گے ۔

مزید :

کھیل -