ویمنز ایشیاء کپ،تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

ویمنز ایشیاء کپ،تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ،تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیاء کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو اپ سیٹ کر دیا

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا ءکپ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر موجود تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے رینکنگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر موجود پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو 4وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستان نے پہلے کھیلتے  ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پر 116 سکورکیا۔ سدرہ امین 64 گیندوں پر56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، منیبا علی نے 15 اور ندا ڈار نے 12 رنزبنائے۔

 جواب میں تھائی لینڈ ویمنز نے20ویں اوور میں صرف 1 بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کر لی ۔پاکستان کی طرف سے طوبیٰ اور ندا نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں یہ اس کی پہلی ناکامی ہے جبکہ تھائی لینڈ نے اس ایشیا ءویمنز کپ میں پہلی بار فتح اپنے نام کی ہے۔

مزید :

کھیل -